اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ علاقے میں تکفیری دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے بارے میں امریکہ کے دعوے جھوٹے ہیں۔
سید ہاشم صفی الدین نے جنوبی لبنان میں ایک تقریب میں امریکہ کے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مغرب علاقے میں دوبارہ آ کر اپنے مفادات حاصل کرنا اور اپنے منصوبوں پر عمل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشتگردوں کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب علاقائي ممالک اختلافات بھلا کر متحد ہوجائيں۔
واضح رہے کہ امریکہ نےحال ہی میں دعوی کیا ہے کہ وہ علاقے میں تکفیری دہشتگرد گروہوں منجملہ داعش کے خاتمے کے لئے موجود ہے۔ انہوں نے لبنان کے جنوبی علاقے عدلون میں صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس علاقے میں جاسوسی کے آلات نصب کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات بتاتے ہیں کہ لبنان کو صیہونی حکومت سے بدستور خطرات لاحق ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲